جمعیة علماءضلع مظفرنگر کے زیراہتمام جامعہ الہدایہ نگلہ راعی میں جمعیة علماءکی میٹنگ منعقد
وقف جائیدادوں کا اندارج سینٹرل امید پورٹل پرکرانے کو ترجیح دیں: مولانا سید سعد خانجہانپوری دیوبند: 10 جنوری (ہ س )۔جس میں ایس آئی آر 2026ڈرافٹ کے تعلق سے غور وخوض کیا گیا، اور مقامی طور سے لوگوں کو بیدار کیا گیا کہ سبھی کو بہت باریکی سے نئی لسٹ کا
جمعیة علماءضلع مظفرنگر کے زیراہتمام جامعہ الہدایہ نگلہ راعی میں جمعیة علماءکی میٹنگ منعقد


وقف جائیدادوں کا اندارج سینٹرل امید پورٹل پرکرانے کو ترجیح دیں: مولانا سید سعد خانجہانپوری دیوبند: 10 جنوری (ہ س )۔جس میں ایس آئی آر 2026ڈرافٹ کے تعلق سے غور وخوض کیا گیا، اور مقامی طور سے لوگوں کو بیدار کیا گیا کہ سبھی کو بہت باریکی سے نئی لسٹ کا معائنہ کرناہے اور جن لوگوں کے نام ووٹر لسٹ میں شامل ہونے سے محروم ہوگئے ہیں، ان کے ناموں کو ووٹر لسٹ میں شامل کرانے کی کوششیں کرنی ہوگی۔میٹنگ کی صدارت بزرگ رہنما خلیفہ ومجاز حافظ محمد فرقان اسعدی نے کی، اس موقع پر جمعیة علماءمغربی اترپردیش کے سکریٹری مولانا محمد موسیٰ قاسمی نے میٹنگ کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کے جمہوری نظام میں ووٹ کی زیادہ اہمیت تصور کی جاتی ہے ، اس وقت جمعیة علماءہند کی قیادت بالخصوص مولاناسید محمود مدنی صدر جمعیة علماہند کے ترجیحی کاموں میں ایس آئی آر کا کام بہت اہمیت رکھتاہے ، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایس آئی آر ڈرافٹ 2026جو کہ گذشتہ چھ جنوری کو جاری ہواہے اس میں صرف ایک ماہ کا وقت ہے اس کے لئے فکرمندی کے ساتھ اپنے آس پاس کے ان لوگوں کی نشاندہی کرکے کہ جن کے نام اس لسٹ سے غائب ہیں ان کے ناموں کو اس میں شامل کرانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ جن بچوں کی عمر اٹھارہ سال ہوگئی ہو ان کے ناموں کا اندراج بھی کرانا ہوگا، اس کے لئے تمام کاغذات کے ساتھ مقامی بی ایل اوز سے رابطہ کریں،اگر کہیں کوئی پریشانی ہو تو اعلیٰ افسران تک اپنی مسائل کو پہنچائیں۔اس موقع پر مولانا سید سعد خانجہانپوری نے اوقاف کے تعلق سے کہا کہ جو اوقاف کی جائیدادیں امید سنٹرل پورٹل اندراج ہونے سے رہ گئی ہیں بہت جلد ان کو امید سنٹرل پورٹل پر درج کرانے کی فکر کریں۔جمعیة علماءضلع مظفرنگر کے نائب صدر مفتی عبد القادر نے کہاکہ اپنے علاقوں میں بوتھ کی سطح پر کمیٹیاں بناکر اور مقامی بی ایل اوز سے رابطہ کرکے کام کو کیا جائے ۔حافظ محمد فرقان اسعدی صاحب رقت آمیز دعا جس میں ملک کی ترقی اور امن وامان کی دعا کی گئی ، اسی پر میٹنگ کا اختتام ہوا۔اس موقع پر مولانا سلیم احمد قاسمی، مولانا محمد احسان الحق قاسمی، مولاناراشد ظہور ، کلیم تیاگی، قاری جنید ، قاری شعیب عالم ، قاری محمد ساحل ، قاری محمد اسرار وغیرہ خصوصی طور سے موجود رہے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande