
نئی دہلی، 8 دسمبر (ہ س)۔ شاہدرہ ضلع کے کرشنا نگر تھانہ علاقے میں آج صبح ایک المناک سڑک حادثے میں ایک 22 سالہ شخص کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ صبح 4:10 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
اطلاع ملنے پر کرشنا نگر پولس اسٹیشن کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ایک تباہ شدہ بلٹ موٹرسائیکل اور بری طرح سے تباہ شدہ سرخ رنگ کی سوئفٹ کار ملی جو ڈیوائیڈر کے اوپر سے چلی گئی تھی۔
شاہدرہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس پرشانت گوتم نے بتایا کہ شہباز (22) کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ سمیر (21) جو کہ بائک پر سوار تھا، زیر علاج ہے۔ کار ڈرائیور رشبھ (28) بھی زخمی ہوا۔ وہ سنگم وہار کا رہنے والا ہے۔ اس کے ساتھ موجود ایک اور شخص حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے الزام میں موت کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی