آدتیہ ٹھاکرے کے الزام پر فڑنویس کا سخت جواب , بی جے پی نے کہا—شندے سینا ہی اصلی شیو سینا ہے
ناگپور ، 8 دسمبر (ہ س)۔ شیوسینا (ٹھاکرے دھڑے) اور بی جے پی کے شندے دھڑے کے درمیان جاری لفظی جنگ میں آج ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے آدتیہ ٹھاکرے کے بیان کا بھرپور جواب دیا۔ ٹھاکرے نے الزام لگایا تھا کہ شندے سینا کے ’’2
آدتیہ ٹھاکرے کے الزام پر فڑنویس کا سخت جواب , بی جے پی نے کہا—شندے سینا ہی اصلی شیو سینا ہے


ناگپور ، 8 دسمبر (ہ س)۔ شیوسینا (ٹھاکرے دھڑے) اور بی جے پی کے شندے دھڑے کے درمیان جاری لفظی جنگ میں آج ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے آدتیہ ٹھاکرے کے بیان کا بھرپور جواب دیا۔ ٹھاکرے نے الزام لگایا تھا کہ شندے سینا کے ’’22 ایم ایل ایز بی جے پی کے کنٹرول میں‘‘ ہیں، جس پر فڑنویس نے کہا کہ محض دعووں سے سیاسی حقائق تبدیل نہیں ہوتے، اور کوئی بھی اسی انداز میں یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ ’’آدتیہ ٹھاکرے کے 20 ایم ایل ایز بی جے پی کے کنٹرول میں ہیں‘‘۔فڑنویس نے کہا کہ شندے سینا بی جے پی کی اتحادی اور ’’دوست پارٹی‘‘ ہے اور یہی شیو سینا کا حقیقی دھڑا ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بی جے پی ایسی سیاست نہیں کرتی جو اتحادی جماعت کے ایم ایل ایز کو اپنی طرف کرے، بلکہ ان کی کوشش ہے کہ شیو سینا مضبوط ہو اور اتحاد بھی مستحکم رہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنے والے دنوں میں شیو سینا–بی جے پی اتحاد مزید مضبوط ہوگا اور دونوں مل کر بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔کسانوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت پوری ذمہ داری کے ساتھ کسانوں کی مدد کر رہی ہے۔ سویابین کی خریداری کم از کم امدادی قیمت پر نیفیڈ کے مراکز کے ذریعے شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ علاقوں میں مارکیٹ نرخ امدادی قیمت سے زیادہ ہیں، اس لیے کئی کسان اپنی پیداوار براہ راست بازار میں فروخت کر رہے ہیں۔’وندے ماترم‘ پر پابندی کے آدتیہ ٹھاکرے کے الزام کو وزیر اعلیٰ نے مکمل طور پر مسترد کیا۔ فڑنویس نے کہا کہ بی جے پی دور میں کبھی بھی ’وندے ماترم‘ پر پابندی نہیں لگائی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کانگریس ہی تھی جس نے اسے جزوی طور پر بجانے کی قرارداد منظور کی تھی۔ ان کے مطابق آدتیہ ٹھاکرے چونکہ کانگریس کے ساتھ کھڑے ہیں، اس لیے یہ سوال انہیں اسی جماعت سے پوچھنا چاہیے۔وزیر اعلیٰ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بی جے پی کے دورِ اقتدار میں ’وندے ماترم‘ کو ہمیشہ احترام حاصل رہا ہے اور اس کے خلاف کبھی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande