پارکنگ کے مسئلے پر بحث کے بعد تلنگانہ جاگروتی کے کارکنوں نے ٹریفک سی آئی کو گھیر لیا
حیدرآباد، 8 دسمبر(ہ س)۔ کوکٹ پلی وائی جنکشن میں آج اُس وقت کشیدگی پیداہوگئی جب تلنگانہ جاگروتی کی صدرکلواکنٹلا کویتا نے ڈاکٹربی آرامبیڈکرکے مجسمے پر گلپوشی کرنے کے فوراًبعدجاگروتی کارکنوں اورٹریفک پولیس کے درمیان پارکنگ کے مسئلے پرشدید بحث چھڑگ
پارکنگ کے مسئلے پر بحث کے بعد تلنگانہ جاگروتی  کارکنوں کا ٹرافک سی آئی کا گھیرائو


حیدرآباد، 8 دسمبر(ہ س)۔

کوکٹ پلی وائی جنکشن میں آج اُس وقت کشیدگی پیداہوگئی جب تلنگانہ جاگروتی کی صدرکلواکنٹلا کویتا نے ڈاکٹربی آرامبیڈکرکے مجسمے پر گلپوشی کرنے کے فوراًبعدجاگروتی کارکنوں اورٹریفک پولیس کے درمیان پارکنگ کے مسئلے پرشدید بحث چھڑگئی۔ اس واقعے نے علاقے میں کافی ہلچل مچادی۔عینی شاہدین کے مطابق، جاگروتی کارکنوں نے الزام لگایاکہ بالا نگر ٹریفک سی آئی نے ان سے ناشائستہ اورنامناسب زبان میں بات کی، جس کے باعث کارکن غصے میں آگئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے بڑی تعداد میں کارکن جمع ہوگئے اورانہوں نے سی آئی کاپیچھا کرتے ہوئے ان کا گھیراؤکرلیا،جس کے نتیجے میں جنکشن پرٹریفک عارضی طورپرمتاثرہوئی۔ بتایاجاتا ہے کہ پولیس نے جب کارکنوں کی گاڑیوں کی پارکنگ پراعتراض کیاتوبحث شدت اختیارکرگئی۔

کارکنوں نے مطالبہ کیاکہ ٹریفک سی آئی اُن کے ساتھ پیش آئے طرزِعمل پروضاحت دیں۔اس مسئلہ کودیکھتے ہوئے اضافی پولیس کوموقع پرپہنچ کر صورتِحال کو کنٹرول کرناپڑا۔کوکٹ پلی جیسے مصروف علاقے میں اس اچانک پیش آنے والے ہنگامے سے مسافروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ جاگروتی کارکنوں کاکہنا تھا کہ وہ صرف عزت واحترام کے ساتھ برتاؤچاہتے ہیں۔

۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande