تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کا آغاز، گورنر کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد، 8 دسمبر (ہ س)۔ ریاستی حکومت کا دو روزہ تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ شروع ہو گیا ہے۔ گورنر تلنگانہ جشنو دیو ورما نے پیر کو اس سمٹ کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، وزیراعلی ریونت ریڈی، نائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکا، کئی ریاستی وزراء، عوامی
تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کا آغاز، گورنر کے ہاتھوں اس کا افتتاح


حیدرآباد، 8 دسمبر (ہ س)۔ ریاستی حکومت کا دو روزہ تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ شروع ہو گیا ہے۔ گورنر تلنگانہ جشنو دیو ورما نے پیر کو اس سمٹ کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، وزیراعلی ریونت ریڈی، نائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکا، کئی ریاستی وزراء، عوامی نمائندے، معروف فلمی اداکار ناگارجن، اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے اس سمٹ میں شرکت کی۔ یہ سمٹ رنگاریڈی ضلع کے کنڈوکور کے فیوچر سٹی میں 100 ایکڑ پر منعقد ہو رہی ہے۔سمٹ کے آغاز سے قبل وزیراعلی ریونت ریڈی نے فیوچر سٹی کا دورہ کیا اور اسٹالز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف امور پر عہدیداروں کو کئی تجاویز دیں۔وزیراعلی نے تلنگانہ تلی (مدر دیوی) کے ڈیجیٹل مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس اجلاس میں 44 ممالک کے 154 مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ جن ہوٹلوں میں معززین قیام کریں گے وہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کمانڈ کنٹرول کے ساتھ رابطے کے لیے خصوصی افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ بڑے صنعتکاروں کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ مین ہال کے نام سے مشہور پویلین میں 2,000 مہمانوں کے بیٹھنے کاانتظام کیاگیا ہے۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے اور کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے تلنگانہ حکومت کے دو روزہ تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کی کامیابی کی خواہش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ تقریب ریاست کے طویل مدتی وژن میں تعاون کرے گی۔وزیر اعلی ریونت ریڈی کو لکھے ایک خط میں، کھرگے نے کہاکہ وہ ریاست کو ایک ویژنری ایجنڈا پر عمل کرتے ہوئے دیکھ کرخوش ہیں جس کامقصد جامع ترقی، اختراع اور عالمی مشغولیت ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ تلنگانہ ایک عالمی سرمایہ کاری کے مرکز اور شہری انفراسٹرکچر اور ٹکنالوجی میں اختراعی مرکز کے طور پر ترقی کرتارہے گا۔ اپنے خط میں انہوں نے وزیر اعلی ریونت ریڈی کا سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت پر شکریہ اداکیا۔تاہم، انہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس کی وجہ سے ذاتی طور پر اس تقریب میں شرکت سے عاجزی کا ظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande