زیر سماعت قیدی کے فرار معاملے میں جیل انتظامیہ سے رپورٹ طلب
کولکاتہ، 8 دسمبر (ہ س)۔ ہگلی ضلع کے شری رام پور سبسڈیری کوریکشنل ہوم سے پوکسو کیس میں گرفتار ایک زیر سماعت قیدی کے فرار نے انتظامیہ میں ہلچل مچا دی ہے۔ واقعے کے بعد حکام نے سیکیورٹی لیپس پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے جب کہ پولیس ملزمان کی تلاش تیز کر
زیر سماعت قیدی کے فرار معاملے میں جیل انتظامیہ سے رپورٹ طلب


کولکاتہ، 8 دسمبر (ہ س)۔

ہگلی ضلع کے شری رام پور سبسڈیری کوریکشنل ہوم سے پوکسو کیس میں گرفتار ایک زیر سماعت قیدی کے فرار نے انتظامیہ میں ہلچل مچا دی ہے۔ واقعے کے بعد حکام نے سیکیورٹی لیپس پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے جب کہ پولیس ملزمان کی تلاش تیز کر دیہے۔

یہ واقعہ اتوار کی صبح معمول کی سیل گنتی کے دوران اس وقت سامنے آیا، جب جیل کے محافظوں کو معلوم ہوا کہ ملزم جیل سے فرار ہو گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق قیدی اصلاحی مرکز کی دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جیل انتظامیہ نے متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

شری رام پور کے سب ڈویژنل افسر شمبھدویپ سرکار نے پیر کو بتایا کہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے اور رپورٹ کی بنیاد پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ان کے مطابق اتوار کو ملزم کے فرار ہونے کی اطلاع سامنے آنے کے بعد پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ ان کی گرفتاری کے لیے لک آو¿ٹ نوٹس جاری کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

اس واقعے کے بعد، پورے ضلع میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے، اور اصلاحی مرکز کے حفاظتی انتظامات کا جامع جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان ساچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande