
نئی دہلی، 8 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستان نے برطانیہ میں خالصتانی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے جو ہندوستان مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ ہندوستان نے کہا کہ اس سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف عالمی جنگ کو تقویت ملے گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پیر کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی سے بین الاقوامی جرائم کے نیٹ ورکس اور ان کے مالیاتی لین دین کو متاثر کرنے میں مدد ملے گی۔
ترجمان نے کہا کہ ایسے افراد اور گروہ ہندوستان اور برطانیہ کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی تعاون پر کام کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ کی حکومت نے خالصتان نواز دہشت گرد تنظیم ببر خالصہ کے لیے فنڈنگ روکنے کے لیے اپنی پہلی سخت پابندیاں عائد کی تھیں۔ حکومت نے گرپریت سنگھ ریہال کے تمام اثاثے منجمد کر دیے اور انہیں کمپنی کی ڈائریکٹر شپ رکھنے یا مینجمنٹ میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan