تھانے کے اسٹور روم سے لائسنس یافتہ ریوالور غائب، برطرف ہیڈ کلرک کے خلاف مقدمہ درج
پریاگ راج، 8 دسمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے نینی پولیس اسٹیشن کے اسٹور روم سے لائسنس یافتہ ریوالور غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے برطرف ہیڈ کلرک کے خلاف اتوار کی شب مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ یہ جانکاری جمنا نگر کے ڈپٹی
اسلحہ


پریاگ راج، 8 دسمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے نینی پولیس اسٹیشن کے اسٹور روم سے لائسنس یافتہ ریوالور غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے برطرف ہیڈ کلرک کے خلاف اتوار کی شب مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ یہ جانکاری جمنا نگر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس وویک چندر یادو نے پیر کو دی۔

انہوں نے بتایا کہ نینی کوتوالی کے انسپکٹر انچارج برج کشور گوتم کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر، اسٹور روم کے انچارج بھگوتی پرساد کے بیٹے راجندر پرساد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 409 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ راجندر پرساد ضلع کوشامبی کے مغربی شریرا تھانہ علاقے کے باکر گنج گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ ڈی سی پی جمنا نگر نے بتایا کہ ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور پولیس اسٹیشن کے اسٹور روم سے لائسنس یافتہ ریوالور کے غائب ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ شواہد، ثبوت اور دستاویزات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ معاملہ انتہائی سنگین ہے اور مجرم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande