ایل جی نے وزیر اعظم کا سرحدی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر اظہارِ تشکر کیا۔
جموں, 8 دسمبر (ہ س)مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے لیہہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے 22 اسٹریٹیجک انفراسٹرکچر منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کیا، جو جموں و کشمیر کے سرحدی خطوں میں دفاعی و سماجی اہمیت کے حامل قرار دیے جا رہے ہیں۔ افتت
LG


جموں, 8 دسمبر (ہ س)مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے لیہہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے 22 اسٹریٹیجک انفراسٹرکچر منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کیا، جو جموں و کشمیر کے سرحدی خطوں میں دفاعی و سماجی اہمیت کے حامل قرار دیے جا رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے لوک بھون جموں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی اور دفاعی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات قومی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرحدی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں سرحدی علاقوں میں سڑکوں اور دیگر سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے نہ صرف سیکورٹی مضبوط ہوئی بلکہ مقامی آبادی کی سماجی و معاشی ترقی کو بھی نئی رفتار ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیکن اور سمپرک منصوبوں کے تحت دشوار گزار علاقوں میں تعمیر کیے گئے یہ منصوبے فوج کی نقل و حرکت، دور دراز مقامات تک رسائی اور ہنگامی حالات میں فوری ردعمل کی صلاحیت کو مزید بہتر بنائیں گے۔ یہ پروجیکٹس مقامی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande