
جبل پور، 7 دسمبر (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ہفتہ کی رات مدن محل ریلوے اسٹیشن پر بڑا ریل حادثہ ہو گیا۔ ریلوے اسٹیشن پر پٹری عبور کرتے وقت تقریباً 7 لوگ مال گاڑی کی زد میں آ گئے۔ حادثے میں ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی، وہیں اتوار کی صبح علاج کے دوران ایک بچے نے بھی دم توڑ دیا۔ 5 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی کو علاج کے لیے میڈیکل کالج پہنچایا گیا ہے۔
بظاہر یہ بتایا جا رہا ہے کہ پٹری عبور کرتے وقت یہ حادثہ ہوا ہے۔ مال گاڑی کی زد میں آنے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سبھی پلیٹ فارم نمبر 1 سے پلیٹ فارم نمبر 4 پر پٹری عبور کر کے جانے کی کوشش کر رہے تھے، تبھی اچانک ٹریک پر مال گاڑی آ گئی۔
حادثے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈی آر ایم کمل کمار تلریجا خود موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ اس حادثے میں زخمی پشپا سوندھیا عمر 30 سال نامی خاتون کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں ایک 4 سال کے ایک بچے کی بھی موت ہو گئی ہے۔ باقی زخمیوں کی حالت معمول پر ہے۔ کلکٹر راگھویندر سنگھ نے میڈیکل کالج کے طبی افسران کو زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایات دی ہیں۔ موقع پر زخمیوں کے علاج کے لیے ایس ڈی ایم انوراگ سنگھ موجود رہے۔
اس حادثے سے اسٹیشن احاطے میں ہلچل مچ گئی۔ جی آر پی نے پلیٹ فارم کی بھیڑ کو کنٹرول کیا۔ معاملے کی جانچ کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن