ایس آئی آر کے خلاف مظاہرہ کرنے والے یوتھ کانگریس کے کارکنوں کوحراست میں لیا گیا
وارانسی، 7 دسمبر (ہ س)۔ پولیس نے وارانسی میں سرکٹ ہاؤس کے باہر یوتھ کانگریس کے کارکنوں کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی (ایس آئی آر) مہم کے خلاف احتجاج کرنے جارہے تھے۔ یوتھ کانگریس کے اعلان کردہ احتجاج کے لیے اتوا
ایس آئی آر کے خلاف مظاہرہ کرنے والے یوتھ کانگریس کے کارکنوں کوحراست میں لیا گیا


وارانسی، 7 دسمبر (ہ س)۔ پولیس نے وارانسی میں سرکٹ ہاؤس کے باہر یوتھ کانگریس کے کارکنوں کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ ووٹر لسٹ کی

خصوصی تفصیلی نظر ثانی (ایس آئی آر) مہم کے خلاف احتجاج کرنے جارہے تھے۔ یوتھ کانگریس کے اعلان کردہ احتجاج کے لیے اتوار کو یوتھ کانگریس کے کارکنوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوئی تھی۔ کارکنان جیسے ہی احتجاج کے لیے باہر نکلے تو تھانہ کینٹ سے پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

اس دوران یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو، جو سرکٹ ہاؤس میں موجود تھے، کو کینٹ پولیس نے گھر میں نظر بند کر دیا۔ ادے بھانو نے کہا کہ اتر پردیش میں احتجاج پر پابندی درست نہیں ہے۔ ہمارے کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایس آئی آر کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج جاری رہے گا، چاہے اتر پردیش حکومت کچھ بھی کرے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande