
گاندربل 7 دسمبر( ہ س)۔ سندھ فارسٹ ڈویژن چتھرگل کنگن کے جنگلات میں کمپارٹمنٹ نمبر 9 میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ ریسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ آگ کئ گھنٹہ پہلے شروع ہوئی تھی، ڈی ایف او گاندربل نےآگ کی تصدیق کی ہے۔ فی الحال آگ بجھانے کی کوششیں لگاتار جاری ہیں۔غور طلب ہے کہ وادی کشمیر میں خشک موسم کے چلتے اگرچہ ایک طرف لوگ سخت پریشان ہیں تو وہیں دوسری طرف کشمیر کے جنگلات میں خشک موسم کی وجہ سے آگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ جنگلات کی طرف سے لوگوں سے جنگل میں جاتے وقت احتیاط برتنے کےلۓ کہا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir