
بجنور، 7 دسمبر (ہ س)۔ اتر پردیش میں بجنور ضلع کے افضل گڑھ علاقے میں اتوار کی دوپہر ایک پرائیویٹ بس بے قابو ہو کر پل سے دریا میں گر گئی۔ حادثے میں چوبیس مسافر زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
افضل گڑھ تھانے کے انچارج رام پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ واقعہ رحمان ٹائلز کے قریب ایک موڑ پر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی افراد فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمی مسافروں کو فوری طور پر افضل گڑھ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) میں داخل کرایا گیا۔ کچھ دیگر کو پرائیویٹ اسپتالوں میں لے جایا گیا۔ سی ایچ سی کے ڈاکٹروں نے 12 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور پھر انہیں اعلیٰ مراکز میں ریفر کر دیا۔
تھانے دار نے بتایا کہ زخمیوں میں مانیا والا کی رہنے والی صوفیہ، ہلدور کی رہنے والی انیتا، ریحان اور کسم پور گڑھی کی رہنے والی ثانیہ احمد شامل ہیں۔ بس مسافروں کو کاشی پور سے نگینہ لے جا رہی تھی۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد