کار کو بچانے کی کوشش میں سٹی بس بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر پر چڑھی، بڑا حادثہ ٹلا
بھوپال، 07 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے کوہ فضا تھانہ علاقے میں اتوار کی دوپہر اس وقت بڑا سڑک حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا، جب مسافروں کو لے کر بیرا گڑھ سے بھوپال کی جانب آ رہی سٹی بس بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی۔ اچانک سامنے آئ
حادثے کا شکار بس


بھوپال، 07 دسمبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے کوہ فضا تھانہ علاقے میں اتوار کی دوپہر اس وقت بڑا سڑک حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا، جب مسافروں کو لے کر بیرا گڑھ سے بھوپال کی جانب آ رہی سٹی بس بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی۔ اچانک سامنے آئی کار کو بچانے کی کوشش میں حادثہ ہوا۔ حادثے کے وقت بس میں ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت تقریباً 6 مسافر سوار تھے۔ راحت کی بات یہ رہی کہ اس حادثے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، لیکن بس کو نقصان پہنچا ہے۔

معلومات کے مطابق یہ حادثہ دوپہر 3.15 بجے کا ہے۔ بیرا گڑھ سے بھوپال کی جانب آ رہی سٹی بس نمبر ایم پی-04-پی اے-3871 مسافروں کو لے کر اودھ پوری کی سمت میں جا رہی تھی۔ اس دوران حلال پور کے پاس بس ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک کار اچانک بس کے سامنے آ گئی۔ ٹکر سے بچنے کے لیے بس ڈرائیور نے فوراً اسٹیئرنگ موڑدی، لیکن رفتار زیادہ ہونے کے سبب بس کنٹرول کھو بیٹھی اور سیدھے ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی۔ جھٹکا اتنا تیز تھا کہ بس کے اگلے دونوں پہیے اپنی جگہ سے باہر آ گئے اور سامنے کا ونڈ شیلڈ گلاس پوری طرح ٹوٹ کر باہر نکل آیا۔ بس میں ڈرائیور، کنڈکٹر سمیت تقریباً آدھا درجن مسافر سوار تھے۔ غنیمت رہی کہ کسی کو چوٹ نہیں آئی اور بڑا حادثہ ٹل گیا۔

اطلاع ملتے ہی کوہ فضا تھانہ پولیس موقع پر پہنچی۔ تھانہ انچارج کے جی شکلا نے بتایا کہ بس کے ڈیوائیڈر پر چڑھنے کے بعد ہم کرین سے بس کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تمام مسافر محفوظ ہیں۔ حادثے کے سبب کچھ دیر تک آمد و رفت متاثر رہی، حالانکہ پولیس نے موقع پر انتظام سنبھال لیا۔ پولیس نے بس اور کار ڈرائیور کے بیان درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ حادثہ اچانک کار کے سامنے آ جانے اور تیز رفتار کے سبب ہوا بتایا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande