بہار اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت پر بی جے پی علاقائی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرے گی
بہار اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت پر بی جے پی علاقائی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرے گیپٹنہ، 6 دسمبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی شاندار جیت کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریاست میں تنظی
بہار اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت کے بعد بی جے پی علاقائی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرے گی


بہار اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت پر بی جے پی علاقائی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرے گیپٹنہ، 6 دسمبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی شاندار جیت کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریاست میں تنظیمی جائزہ اور اظہار تشکر کے لئے میٹنگوں کا ایک سلسلہ شروع کرنے والی ہے۔ 8، 9 اور 10 دسمبر کو مظفر پور، موتیہاری، پٹنہ اور پورنیہ میں میٹنگیں ہوں گی۔ بی جے پی کے ریاستی دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق ان میٹنگوں میں انتخابی نتائج کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کی سیاسی اور تنظیمی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر دلیپ جیسوال، علاقائی تنظیم کے جنرل سکریٹری ناگیندر ناتھ تیواری اور پارٹی کے سینئرعہدیدار میٹنگوں میں موجود رہیں گے۔اس کے علاوہ متعلقہ ریجن کے ریجنل انچارج، کو انچارج، ضلعی صدور، ضلعی انچارج، جنرل سکریٹری، اسمبلی انچارج اور کنوینر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ متھیلا اور ترہوت کی میٹنگ 8 دسمبر کو مظفر پور ویسٹ ضلع دفتر میں ہوگی۔ اسی دن موتیہاری ضلع دفتر میں چمپارن اور سارن کی میٹنگیں ہوں گی۔ 9 دسمبر کو مگدھ، شاہ آباد، پٹنہ، مونگیر، بیگوسرائے اور نالندہ کی میٹنگیں ریاستی دفتر میں ہوں گی۔ 10 دسمبر کوبھاگلپور، کوسی، اور سیمانچل علاقوں کی ملاقات پورنیہ ضلع دفتر میں ہوگی۔این ڈی اے نے بہار اسمبلی انتخابات میں کل 202 سیٹیں جیتی ہیں۔ بی جے پی 89 سیٹوں کے ساتھ واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری، جبکہ نتیش کمار کی جے ڈی یو نے 85 سیٹیں حاصل کیں۔ چراغ پاسوان کی ایل جے پی آر نے 19، جیتن مانجھی کی ہم نے 5 اور اوپیندر کشواہا کی آر ایل ایس پی نے 4 سیٹیں جیتی ہیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande