
سڑک حادثے میں نوجوان کی موت
نوئیڈا، 6 دسمبر (ہ س)۔ تھانہ بادل پور علاقے میں جمعہ کی دیر رات پیش آئے سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی ہے۔ حادثے کی رپورٹ درج کر کے پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
تھانہ انچارج امت بھڑانا نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کی گزشتہ رات کو کمال الدین نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ بشنولی گاوں بادل پور میں رہتے ہیں۔ ان کا بھائی سمیع الدین (32) بائک سے جم جا رہا تھا۔ تبھی تیز رفتار کار نے بائک میں ٹکر مار دی۔
تشویشناک حالت میں اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حالت تشویشناک ہونے پر اسے دہلی کے گرو تیغ بہادر ریفر کر دیا، جہاں ڈاکٹر نے علاج کے دوران اسے مردہ قرار دے دیا۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ متاثرہ کی شکایت پر حادثے کی رپورٹ درج کر کے پولیس حادثے کی جانچ کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن