نتیش کمار کو دسویں مرتبہ وزیراعلیٰ بننے پر ورلڈ بک آف ریکارڈز کی مبارکباد، بھارت کی جمہوری تاریخ کا نایاب اعزاز
نتیش کمار کو دسویں مرتبہ وزیراعلیٰ بننے پر ورلڈ بک آف ریکارڈز کی مبارکباد، بھارت کی جمہوری تاریخ کا نایاب اعزازپٹنہ، 06 دسمبر(ہ س)۔ بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر نتیش کمار کے دسویں مرتبہ حلف لینے کے تاریخی موقع پر عالمی سطح کی تنظیم ورلڈ بُک آف ریک
نتیش کمار کو دسویں مرتبہ وزیراعلیٰ بننے پر ورلڈ بُک آف ریکارڈز کی مبارکباد، ’بھارت کی جمہوری تاریخ کا نایاب اعزاز‘


نتیش کمار کو دسویں مرتبہ وزیراعلیٰ بننے پر ورلڈ بک آف ریکارڈز کی مبارکباد، بھارت کی جمہوری تاریخ کا نایاب اعزازپٹنہ، 06 دسمبر(ہ س)۔ بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر نتیش کمار کے دسویں مرتبہ حلف لینے کے تاریخی موقع پر عالمی سطح کی تنظیم ورلڈ بُک آف ریکارڈز (یو کے) نے ایک خصوصی مکتوب کے ذریعے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 1947 سے 2025 تک ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی شخص نے دس مرتبہ وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے، جو جمہوری نظام میں ایک منفرد اور قابلِ فخر سنگ میل ہے۔تنظیم نے اپنے مکتوب میں لکھا کہ یہ نہ صرف آپ کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پورے ملک کے لیے باعث فخر لمحہ ہے۔ آپ کی غیر متزلزل قیادت، وژن اور بہار کے عوام کا آپ پر اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کی خدمات نے ریاست کے نظم و نسق، ترقی اور فلاحی منصوبوں میں استحکام پیدا کیا ہے۔ ورلڈ بُک آف ریکارڈز نے باضابطہ طور پر اس کارنامے کو عالمی ریکارڈ کے طور پر درج کرنے اور نتیش کمار کو سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔جے ڈی یو کے راجیہ سبھا رکن سنجے جھا نے سوشل میڈیا پر اس اعتراف کو ”قوم کے لیے قابلِ فخر لمحہ“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں بہار نے طویل عرصے تک پائیدار حکمرانی اور عوامی اعتماد کا سفر طے کیا اور یہی ان کی غیر معمولی کامیابی کی سب سے بڑی دلیل ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande