سپر اسپیشیلٹی اسپتال کٹرا میں ایک پُرخطر سرجری کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی
جموں, 6 دسمبر (ہ س)۔ ضلع اننت ناگ کی 75 سالہ خاتون شری ماتا ویشنو دیوی ناراینا سپر اسپیشیلٹی اسپتال کٹرا میں ایک پُرخطر سرونکل اسپائن سرجری کے بعد دوبارہ چلنے کے قابل ہوگئیں۔ شدید گردن درد اور بازوؤں کی کمزوری کے باعث متعدد مراکز نے ان کی عمر کو د
Surgery


جموں, 6 دسمبر (ہ س)۔ ضلع اننت ناگ کی 75 سالہ خاتون شری ماتا ویشنو دیوی ناراینا سپر اسپیشیلٹی اسپتال کٹرا میں ایک پُرخطر سرونکل اسپائن سرجری کے بعد دوبارہ چلنے کے قابل ہوگئیں۔ شدید گردن درد اور بازوؤں کی کمزوری کے باعث متعدد مراکز نے ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے آپریشن سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد اہل خانہ انہیں کٹرا لائے۔

معائنے میں گردن کے اسپائنل کارڈ پر شدید دباؤ کی تصدیق ہوئی، جس پر ڈاکٹر خوشونت سنگھ اور نیورو سرجیکل ٹیم نے سرونکل ڈیکمپریشن اور اسٹیبلائزیشن سرجری انجام دی۔ آپریشن کامیاب رہا اور مریضہ فالو اَپ پر بغیر سہولت کے چل کر آئیں۔

ڈاکٹر خوشونت سنگھ نے کہا کہ عمر علاج میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ فسیلٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم ایم ماتھاون نے کہا کہ جدید اسپائن کیئر کی دستیابی سے مریضوں کو اب علاج کے لیے خطے سے باہر نہیں جانا پڑتا۔

اس کامیابی نے شرائن بورڈ کی خطے میں معیاری صحت ڈھانچہ فراہم کرنے کی کوششوں کو بھی نمایاں کیا ہے۔ مریضہ اس وقت مکمل طور پر چلنے کے قابل ہیں اور اہل خانہ اسے نئی زندگی قرار دے رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande