اے ایم یو کے شعبہ فائن آرٹس میں ریسرچ میتھڈولوجی پر خصوصی لیکچر
علی گڑھ, 6 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس میں ”ریسرچ میتھڈولوجی، تحقیقی عمل کی آسان رہنمائی“ کے عنوان پر شعبہ کے سابق طالب علم اور فری لانس آرٹسٹ ڈاکٹر انوج کمار سنگھ راٹھور نے لیکچر دیا۔ انھوں نے ریسرچ میتھڈولوجی کا ایک
اے ایم یو کے شعبہ فائن آرٹس میں ریسرچ میتھڈولوجی پر خصوصی لیکچر


علی گڑھ, 6 دسمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس میں ”ریسرچ میتھڈولوجی، تحقیقی عمل کی آسان رہنمائی“ کے عنوان پر شعبہ کے سابق طالب علم اور فری لانس آرٹسٹ ڈاکٹر انوج کمار سنگھ راٹھور نے لیکچر دیا۔ انھوں نے ریسرچ میتھڈولوجی کا ایک واضح اور منظم خاکہ پیش کیا، جو پینٹنگ، مجسمہ سازی اور ڈیجیٹل آرٹ جیسے تخلیقی شعبوں کے لیے خصوصی طور پر ترتیب دیا گیا تھا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ منہج کی درستگی نہ صرف فن پاروں کے معیار کو بہتر بناتی ہے بلکہ تخیلاتی گہرائی میں اضافہ کرتی ہے اور تخلیقی تحقیق کے لیے ایک مضبوط تعلیمی بنیاد فراہم کرتی ہے۔ سیشن میں تحقیقی سوالات کی تیاری، مناسب فریم ورک کے انتخاب، اور فنکارانہ عمل کی مؤثر دستاویز بندی سے متعلق عملی رہنمائی شامل تھی۔ ڈاکٹر راٹھور نے تحقیق پر مبنی تخلیقی عمل کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی شناخت کا ذکر کرتے ہوئے فنکاروں کو تحقیق پر مبنی طریق ہائے عمل اپنانے کی ترغیب دی۔ لیکچر کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ اسکالرز نے پریکٹس بیسڈ ریسرچ میں درپیش منہجی چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر عابد ہادی نے کہا کہ اس طرح کے علمی پروگرام فائن آرٹس کی تعلیم میں تحقیقی فریم ورک کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande