سی ووٹر کے سروے میں دیویندر فڑنویس سرفہرست
سی ووٹر کے سروے میں دیویندر فڑنویس سرفہرستممبئی ، 6 دسمبر (ہ س)۔ سی ووٹر کے حالیہ سروے میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے دیگر تمام لیڈروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ عوامی اعتماد حاصل کیا ہے۔ نتائج کے مطابق 35 فیصد شرکاء نے فڑنویس کو سب سے بھروسہ م
One percent reservation for orphans is an important decision of my life  CM


سی ووٹر کے سروے میں دیویندر فڑنویس سرفہرستممبئی ، 6 دسمبر (ہ س)۔ سی ووٹر کے حالیہ سروے میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے دیگر تمام لیڈروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ عوامی اعتماد حاصل کیا ہے۔ نتائج کے مطابق 35 فیصد شرکاء نے فڑنویس کو سب سے بھروسہ مند لیڈر قرار دیا، جس کے باعث وہ اس درجہ بندی میں پہلے نمبر پر رہے۔سروے میں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے دوسرے نمبر پر رہے اور انہیں 17.8 فیصد افراد نے ترجیح دی۔ شیوسینا (ٹھاکرے دھڑا) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو 14.4 فیصد جواب دہندگان نے قابل اعتماد لیڈر مانا، جس سے وہ تیسرے مقام پر رہے۔این سی پی (شرد پوار دھڑا) کے صدر شرد پوار کو سروے میں 11.2 فیصد حمایت ملی، جبکہ ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے کو 4.2 فیصد عوام نے ترجیح دی۔سروے میں ریاست کے سب سے بڑے مسئلے سے متعلق سوال پر اکثریت نے کسانوں کے مسائل کو اولین مسئلہ کہا۔ بے روزگاری میں اضافہ دوسرا اہم مسئلہ جبکہ بدعنوانی تیسرے نمبر پر رہی۔ ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande