
سرینگر، 5 دسمبر (ہ س)۔ایک انتہائی المناک واقعہ میں، اننت ناگ کا ایک نوجوان ایم بی اے طالب علم جے پور میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، جس سے اس کے آبائی شہر میں صدمے کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق متوفی، 25 سالہ عامر پڈر جو معروف تاجر پرویز احمد پڑر(پرویز انٹرپرائزز) کا بیٹا تھا، جے پور میں ایم بی اے کر رہا تھا , انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا۔ ان کی جسد خاکی کو آج ان کے آبائی شہر اننت ناگ میں آخری رسومات کے لیے لایا جا رہا ہے۔ نوجوان طالب علم کی ناگہانی موت نے پورے علاقے کو سوگ میں ڈوبا دیا ہے، رشتہ داروں، دوستوں اور پڑوسیوں نے اس نقصان پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir