تپوون میں درختوں کی مجوزہ کٹائی کے خلاف شدید احتجاج ، وزیر اعلیٰ فڑنویس پر تنقید
ناسک ، 6 دسمبر (ہ س)۔ تپوون میں درختوں کی ممکنہ کٹائی کے خلاف مہاراشٹر نو نرمان فلم ورکرز سینا کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جس میں فلم ورکرز ونگ کے صدر امے کھوپکر، اداکار سنتوش جوویکر اور دیگر فنکار شریک ہوئے۔ احتجاج کے دوران امے کھوپکر نے وزیر ا
تپوون میں درختوں کی مجوزہ کٹائی کے خلاف شدید احتجاج ، وزیر اعلیٰ فڑنویس پر تنقید


ناسک ، 6 دسمبر (ہ س)۔ تپوون میں درختوں کی ممکنہ کٹائی کے خلاف مہاراشٹر نو نرمان فلم ورکرز سینا کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جس میں فلم ورکرز ونگ کے صدر امے کھوپکر، اداکار سنتوش جوویکر اور دیگر فنکار شریک ہوئے۔ احتجاج کے دوران امے کھوپکر نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس پر کڑی تنقید کی اور درختوں کی کٹائی کے معاملے کو پارتھ پوار زمین اسکام تنازعہ سے جوڑا۔

کھوپکر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے درختوں کو کاٹنے کیلئے نشان زد کرنا نا قابل قبول ہے اور یہ اقدام والدین کو نشان زد کرنے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم این ایس درختوں کی ایک شاخ بھی کٹنے نہیں دے گی اور وزیر اعلیٰ سے اس فیصلے کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ کھوپکر نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر درختوں کی کٹائی کیلئے کوئی قدم اٹھایا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج ہوگا۔

امے کھوپکر نے کہا کہ گریش مہاجن کے دعوے درست نہیں اور وہ کہیں نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ کمبھ میلے کے نام پر عوام کو پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا اور اس علاقے کو رہائشی زون بنانے کی کوشش دراصل بلڈرز کے مفاد کیلئے ہے۔ کھوپکر کے مطابق ایم این ایس اس معاملے کو سیاسی مسئلہ بنانے کا ارادہ نہیں رکھتی، لیکن اگر حکومت کمبھ میلے کیلئے جگہ چاہتی ہے تو وہ اسے وہاں منعقد کرے جہاں پندرہ ہزار درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔

اس احتجاجی معاملے میں حکمران اتحاد کی جماعتوں نے بھی حکومت کے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔ شندے کی قیادت والی شیوسینا نے گزشتہ روز تپوون میں احتجاج کیا، جبکہ این سی پی کے اجیت پوار گروپ نے بھی درختوں کی کٹائی کی مخالفت کی۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اس فیصلے کو مناسب نہ قرار دیتے ہوئے کھل کر مخالفت کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande