علاقے میں دہشت بنا چیتا پنجرے میں قید
بجنور، 6 دسمبر (ہ س)۔ نور پور تھانہ علاقہ کے باخرآباد عرف کھٹائی اور مٹھائی گاو¿ں کے درمیان جنگل میں ایک مندر کے قریب محکمہ جنگلات کی طرف سے لگائے گئے پنجرے میں ایک تیندوا پکڑا گیا۔ چاندپور فاریسٹ رینجر دشینت سنگھ نے تیندوے کے پکڑے جانے کی تصد
علاقے میں دہشت بنا چیتا پنجرے میں قید


بجنور، 6 دسمبر (ہ س)۔

نور پور تھانہ علاقہ کے باخرآباد عرف کھٹائی اور مٹھائی گاو¿ں کے درمیان جنگل میں ایک مندر کے قریب محکمہ جنگلات کی طرف سے لگائے گئے پنجرے میں ایک تیندوا پکڑا گیا۔

چاندپور فاریسٹ رینجر دشینت سنگھ نے تیندوے کے پکڑے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پنجرا یکم دسمبر کو گاو¿ں والوں کی شکایات کے بعد لگایا گیا تھا۔ جمعہ کی رات تیندوا پنجرے میں پھنس گیا جس کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیم اسے لے گئی۔

تیندوے کی اس علاقے میں کافی عرصے سے دہشت تھی۔ پکڑے گئے تیندوے کی عمر تقریباً 6 سال بتائی جاتی ہے۔ تیندوے کو دیکھنے کے لیے گاو¿ں والوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande