سوشل میڈیا پر جے کے پی ایس سی امتحان سے متعلق پوسٹس گمراہ کن ہیں۔ دفتر ایل جی
سوشل میڈیا پر جے کے پی ایس سی امتحان سے متعلق پوسٹس گمراہ کن ہیں۔ دفتر ایل جی جموں، 6 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جے کے پی ایس سی امتحان سے متعلق پوسٹس گمراہ کن ہیں۔ انہ
Manoj sinha


سوشل میڈیا پر جے کے پی ایس سی امتحان سے متعلق پوسٹس گمراہ کن ہیں۔ دفتر ایل جی

جموں، 6 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جے کے پی ایس سی امتحان سے متعلق پوسٹس گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک بھون کو 2 دسمبر کو موصول ہونے والی فائل صرف عمر میں رعایت سے متعلق تھی۔

ایل جی نے بتایا کہ فائل موصول ہونے کے اسی روز واپس بھیج دی گئی اور یہ استفسار کیا گیا کہ کیا اہلیت کے معیار میں ترمیم کے بعد 7 دسمبر کو امتحان منعقد کرنا لوجسٹک طور پر ممکن ہے۔

ایل جی آفس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے، سوشل میڈیا پر جے کے پی ایس سی امتحان کے حوالے سے کیے گئے دعوے گمراہ کن ہیں۔ لوک بھون کو 2 دسمبر کو موصولہ فائل صرف عمر میں رعایت سے متعلق تھی۔

فائل 2 دسمبر 2025 کو ہی اس استفسار کے ساتھ واپس بھیجی گئی کہ کیا اتنے کم وقت میں اہلیت کے معیار میں تبدیلی کرکے 7 دسمبر کو امتحان لینا ممکن ہے۔حکام کے مطابق جے کے پی ایس سی کی جانب سے امتحان کا اشتہار 22 اگست 2025 کو جاری کیا گیا تھا، جبکہ 7 دسمبر کو امتحان منعقد کرنے کا نوٹیفکیشن 6 نومبر 2025 کو جاری ہوا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande