ہوم گارڈ قوم کی اندرونی سلامتی کے معمار اور سماج کے استحکام کے محافظ : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو
ہوم گارڈ قوم کی اندرونی سلامتی کے معمار اور سماج کے استحکام کے محافظ : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ۔ وزیر اعلیٰ نے ہوم گارڈز کے 63 ویں یوم تاسیس کے پروگرام میں پریڈ کا معائنہ کر کے سلامی لی بھوپال، 06 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن ی
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ہوم گارڈ کے 63 ویں یوم تاسیس کے پروگرام سے خطاب کیا


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ہوم گارڈ کے 63 ویں یوم تاسیس کے پروگرام میں پریڈ کا معائنہ کیا


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اندور کی ”ریسکیو ٹیم“ کو ”مکھیہ منتری ادمیہ ساہسک پرسکار“ (وزیر اعلیٰ غیر معمولی بہادری ایوارڈ) عطا کیا


ہوم گارڈ قوم کی اندرونی سلامتی کے معمار اور سماج کے استحکام کے محافظ : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

۔ وزیر اعلیٰ نے ہوم گارڈز کے 63 ویں یوم تاسیس کے پروگرام میں پریڈ کا معائنہ کر کے سلامی لی

بھوپال، 06 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے 63 ویں ہوم گارڈ یوم تاسیس کے پروگرام میں کہا کہ شری مد بھگوت گیتا میں بھگوان شری کرشن نے ”نشکام سیوا“ یعنی بنا کسی خود غرضی اور توقع کے دیانتداری سے فرض ادا کرنے کا پیغام دیا ہے۔ اسی اصول پر چلتے ہوئے ہوم گارڈز کے جوان لگن، دیانتداری اور سچائی کے ساتھ لگاتار ملک اور سماج کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوم گارڈ میں ’ہوم‘ کا مطلب گھر اور ’گارڈ‘ کا مطلب محافظ ہوتا ہے۔ آپ ساڑھے 8 کروڑ مدھیہ پردیش کے باشندوں کے محافظ ہیں۔ ہوم گارڈز ہر آفت میں سچے ”سنکٹ موچن“ (مشکل کشا) بن کر عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ قدرتی آفت ہو، بھیڑ کا انتظام ہو، ٹریفک کا نظام ہو یا کسی بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا ہو، آپ ہمیشہ پولیس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ڈٹے رہتے ہیں اور سماج کے سچے ہیرو بنتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ہفتہ کو راجدھانی بھوپال کے ہوم گارڈز پریڈ گراونڈ میں ہوم گارڈز اور شہری دفاع کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے پریڈ کا معائنہ کر کے سلامی لی۔ ہوم گارڈز کے جوانوں نے بینڈ کی دھن پر مارچ پاسٹ کیا۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ہوم گارڈ کی شاندار تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد جب ملک شہری دفاع کا ڈھانچہ تعمیر کر رہا تھا، تب ہوم گارڈ نے اعتماد اور خدمت کی شکل میں ملک کو حفاظتی حصار دیا۔ چاہے سیلاب کا پانی ہو، آگ کے شعلے ہوں، بڑا حادثہ ہو سب سے پہلے عوام کو آپ کا ہی خیال آتا ہے۔ آپ آفتوں اور سماج کے درمیان چٹان کی طرح کھڑے ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوم گارڈ کا جوان اتنا ہی اہم ہے، جتنا سرحد پر کھڑا فوجی، کیونکہ ہوم گارڈ قوم کی اندرونی سلامتی کے معمار اور سماج کے استحکام کے محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں ایس ڈی آر ایف کی تشکیل کے بعد ہوم گارڈ، شہری دفاع اور ایس ڈی آر ایف مل کر ایک ترشول کی طرح ڈیزاسٹر مینجمنٹ (آفتوں کے انتظام) کو نئی بلندی دے رہے ہیں۔ گزشتہ سال 5075 شہریوں کو زندگی دے کر آپ نے انسانیت کو محفوظ رکھنے کا بے مثال کام کیا ہے اور اس سال سیلاب میں سینکڑوں لوگوں کو ”ریسکیو“ کر کے فرشتوں کا کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ہوم گارڈ کی وردی صرف لباس نہیں، بلکہ ”راشٹر دھرم“ اور عوام کے اعتماد کی علامت ہے۔ انہوں نے جوانوں کے جذبے کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ ہوم گارڈ فوجی، پولیس، محافظ، پاسبان کے کردار میں جہاں ضرورت ہو وہاں اپنی خدمات مکمل دیانتداری اور لگن سے دیتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ہوم گارڈز کے تمام جوانوں کو یوم تاسیس کی مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کی دیانتداری، آپ کی بہادری اور آپ کی خدمت کو سلام کرتا ہوں۔ انہوں نے بابا مہاکال سے تمام جوانوں کی صحت اور سلامتی کی تمنا کی۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ’مکھیہ منتری ادمیہ ساہسک کاریہ پرسکار‘ (وزیر اعلیٰ غیر معمولی بہادری کارنامہ ایوارڈ) کا اعلان کیا، جس کے تحت مشکل حالات میں جان و مال کی حفاظت کرنے والی 10 ریسکیو ٹیموں کو ہر سال 51 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اس کے تحت اندور، شیوپوری، گنا، رائسین، منڈلا، نرسنگھ پور، ریوا، چھتر پور، ٹیکم گڑھ اور اجین کی ریسکیو ٹیموں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ انہوں نے 3 سال میں ملنے والے 2 ماہ کے لازمی ”کال آف“ کو ختم کرنے اور ہر سال ملنے والی ”کمپیشنٹ گرانٹ“ 360 روپے کو بڑھانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجین واقع مہاکال جیوترلنگ اور مہاکال لوک کے انتظام کے لیے ہوم گارڈ کے 488 عہدوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ریاست کے اہم مندروں اور اہم مقامات کی حفاظت کے لیے بھی ضروری فورس دستیاب کرائی جائے گی۔ نئے اضلاع میں ضرورت کے مطابق اضافی عہدے تخلیق کیے جائیں گے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں فوری کارروائی کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے فورس کے افسران اور جوانوں کو کام کی جگہ کے نزدیک رہائشی سہولت دستیاب کرانے کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ صلاحیت کو مضبوط کیا جا رہا ہے، منصوبوں، پی پی پی ماڈل اور ری ڈینسٹیفکیشن اسکیم کے تحت مستقل رہائش کا انتظام کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ حکومت جدید آلات، جدید ترین تربیت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی صلاحیت کو لگاتار مضبوط کر رہی ہے۔ ریاست میں 82 ہزار سے زیادہ شہری دفاع کے ”والینٹیئرز“ رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 67 ہزار 784 کو خصوصی تربیت دی جا چکی ہے۔ اندور کے رالا منڈل علاقے کو ایس ڈی ای آر ایف ، ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس کے لیے خصوصی تربیتی مرکز کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جہاں سیلاب، زلزلہ، کراؤڈ مینجمنٹ، صنعتی اور کیمیائی آفتوں کی تربیت کا انتظام ہوگا۔ سنہستھ2028 کو دھیان میں رکھتے ہوئے ابھی سے تیاری شروع کر دی گئی ہے اور 5 ہزار سے زیادہ ہوم گارڈ بھرتی کا ہدف رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگا، بھاریا اور سہریا قبائلی نوجوانوں کو سکیورٹی فورسز میں بھرتی کے لیے تربیت دینے والی کمپنی تشکیل دی جائے گی۔

تقریب میں ہوم گارڈز کے ذریعے ”بورویل ریسکیو“ اور ”بلڈنگ ریسکیو“ کا لائیو مظاہرہ کیا گیا۔ محکمہ ہوم گارڈ اور شہری دفاع انتظامیہ کی ڈائریکٹر جنرل پرگیہ رچا شریواستو نے محکمے کی کامیابیوں اور منصوبوں کی جانکاری دی۔ پروگرام میں اقلیتی اور پسماندہ طبقات کی بہبود کی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کرشنا گور، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کیلاش مکوانا سمیت افسران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande