کشتواڑ کے سرتھل میں عقیدت مندوں کی نجی گاڑی حادثے کا شکار، چار جاں بحق
کشتواڑ کے سرتھل میں عقیدت مندوں کی نجی گاڑی حادثے کا شکار، چار جاں بحق جموں، 6 دسمبر (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ کے گوراش سرتھل علاقے میں تیرتھ یاتریوں کی ایک نجی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے دیسہ، ڈوڈہ کے چار افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں ایک شیر خوار
Accident


کشتواڑ کے سرتھل میں عقیدت مندوں کی نجی گاڑی حادثے کا شکار، چار جاں بحق

جموں، 6 دسمبر (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ کے گوراش سرتھل علاقے میں تیرتھ یاتریوں کی ایک نجی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے دیسہ، ڈوڈہ کے چار افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔ حادثے نے پورے دیسہ علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دیسہ سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندون کا ایک گروپ سرتھل دیوی مندر کی یاترا پر روانہ تھا کہ راستے میں گاڑی ڈرائیور قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی کو ضلع اسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا، جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق افراد کی شناخت رنجیت سنگھ ولد پورن چند، ساکن منگل ٹھاٹہ، دیسہ جیوتی دیوی زوجہ رنجیت سنگھ، شیر خوار بچہ، سمرن دختر اوم پرکاش، ساکن منگل ٹھاٹہ، دیسہ کے طور پر ہوئی ہے۔

چاروں افراد اپنی نجی گاڑی میں یاترا کے لیے روانہ ہوئے تھے اور دیسہ کے تقریباً 30 یاتریوں کے قافلے کا حصہ تھے۔ پولیس نے حادثے کے سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ المناک حادثے نے دیسہ علاقے میں کہرام مچا دیا ہے، جہاں مقامی لوگوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande