ڈوڈہ پولیس نے بندوق چوری کے معاملے کو حل کیا۔
جموں, 6 دسمبر (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے بندوق چوری کے ایک اہم معاملے کی گتھی کم وقت میں سلجھاتے ہوئے چوری شدہ 12 بور رائفل برآمد کرلی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق تین دسمبر کو پولیس اسٹیشن گندوہ میں ایف آئی آر نمبر 116/2025 زیرِ
ڈوڈہ پولیس نے بندوق چوری کے معاملے کو حل کیا۔


جموں, 6 دسمبر (ہ س)۔

ڈوڈہ پولیس نے بندوق چوری کے ایک اہم معاملے کی گتھی کم وقت میں سلجھاتے ہوئے چوری شدہ 12 بور رائفل برآمد کرلی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق تین دسمبر کو پولیس اسٹیشن گندوہ میں ایف آئی آر نمبر 116/2025 زیرِ دفعات 305/331(3) بی این ایس کے تحت بندوق چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے کی تحقیقات شروع ہوتے ہی پولیس ٹیم نے مختلف پہلوؤں پر تیزی سے کارروائی کی۔ دورانِ تفتیش ایک مشتبہ شخص محفوظ احمد ولد ذاکر حسین میر سکنہ سوتی دودوار کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ اسلحہ، 12 بور رائفل، برآمد کرلی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ اس واردات میں ملوث ایک کمسن لڑکے کی بھی شناخت کرلی گئی ہے، جسے باضابطہ کارروائی کے بعد جویونائل جسٹس بورڈ (جے جے بی) کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں سے اسے 30 روزہ ریمانڈ ہوم بھیج دیا گیا۔

ڈوڈہ پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت ترین اقدامات جاری رہیں گے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے علاقوں میں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande