کانگریس کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کا کام مکمل کیا، ناموں کا اعلان جلد متوقع
جموں, 6 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں کانگریس کے نئے ضلعی صدور کی تقرری جلد متوقع ہے۔ پارٹی کی جانب سے مقرر کیے گئے 21 نگرانوں نے اپنے اپنے اضلاع کا دورہ کرکے ناموں پر مشتمل پینل تیار کرلئے ہیں، جو مرکزی قیادت کو بھیج دیے گئے ہیں۔ پینل ارسال کرنے ک
Congress


جموں, 6 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں کانگریس کے نئے ضلعی صدور کی تقرری جلد متوقع ہے۔ پارٹی کی جانب سے مقرر کیے گئے 21 نگرانوں نے اپنے اپنے اضلاع کا دورہ کرکے ناموں پر مشتمل پینل تیار کرلئے ہیں، جو مرکزی قیادت کو بھیج دیے گئے ہیں۔ پینل ارسال کرنے کی آخری تاریخ 7 دسمبر مقرر تھی اور بیشتر نگران اپنے اضلاع میں مشاورت مکمل کرکے واپسی پر ہائی کمان کو رپورٹ پیش کر چکے ہیں۔

کانگریس کے تنظیمی ڈھانچے کے مطابق اگرچہ جموں و کشمیر میں 20 اضلاع ہیں، تاہم تنظیمی اعتبار سے 21 ضلعی صدور نامزد کیے جاتے ہیں، جن میں جموں شہری اور جموں دیہی بھی شامل ہیں۔

تقریباً پندرہ روز تک جاری رہنے والا یہ مشاورتی عمل مکمل ہو چکا ہے۔ اب پارٹی کی مرکزی قیادت صوبائی صدر طارق حمید قرہ، قومی جنرل سکریٹری غلام احمد میر، جموں و کشمیر کے انچارج ڈاکٹر سجاد نذیر حسین اور معاون انچارج پرگت سنگھ کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کرے گی۔

پارٹی پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ اس بار نئے چہروں کو آگے لانے کی کوشش کی جائے گی اور تمام تقرریاں مکمل شفافیت کے ساتھ ہوں گی۔ ضلعی صدور کی تقرری کے بعد وہ اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گے جن میں خواتین، نوجوانوں اور مختلف سماجی طبقات سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو نمائندگی دی جائے گی۔ ضلعی صدور کے تقرر کے بعد صوبائی کانگریس کی نئی کارگزاری کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔

پارٹی کے چیف ترجمان رویندر شرما نے کہا ہے کہ ضلعی صدور کی تقرری کا عمل اپنے آخری مرحلے میں ہے اور کانگریس ہمیشہ شفاف اور منظم طریقے سے اپنے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بناتی رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande