وزیر اعلیٰ نے رنگ روڈ کی صفائی مہم کا آغاز کیا
نئی دہلی، 6 دسمبر (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج رنگ روڈ پر صفائی مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے سول لائنز کے خیبر پاس چوک میں محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے سڑکوں کی صفائی اور دھلائی کی وسیع مہم میں حصہ لیا۔ اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر ا
وزیر اعلیٰ نے رنگ روڈ کی صفائی مہم کا آغاز کیا


نئی دہلی، 6 دسمبر (ہ س)۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج رنگ روڈ پر صفائی مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے سول لائنز کے خیبر پاس چوک میں محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے سڑکوں کی صفائی اور دھلائی کی وسیع مہم میں حصہ لیا۔

اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر ایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی کو آلودگی سے پاک بنانے اور دھول پر قابو پانے کو یقینی بنانے کی طرف یہ ایک اہم قدم ہے۔ شہر میں سڑکوں کی باقاعدہ دھلائی، مکینیکل سویپنگ اور زمینی نگرانی کا کام انتہائی تیزی اور سنجیدگی کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

کابینی وزیر رویندر اندر سنگھ اور ایم ایل اے سوریہ پرکاش کھتری نے بھی اس مہم میں حصہ لیا۔ آلودگی کے خلاف دہلی کی جنگ جاری ہے۔

رنگ روڈ دھونے کی مہم میں سڑکوں، فٹ پاتھوں اور مرکزی کناروں کی صفائی کے ساتھ ساتھ پورے رنگ روڈ کے دونوں طرف درختوں اور جھاڑیوں کو دھونا شامل ہے۔ اس سے پہلے کبھی بھی پورے رنگ روڈ کو ایک ساتھ صاف اور دھویا نہیں گیا۔ مہم کے لیے جدید مشینری استعمال کی جائے گی۔ اس مہم کا مقصد پورے رنگ روڈ پر دھول کو کنٹرول کرنا اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande