وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے مہاپرینروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے مہاپرینروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیاپٹنہ، 6 دسمبر (ہ س)۔ بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مہاپرینرون دیوس کے موقع پر ہفتہ کے روز پٹنہ ہائی کورٹ کے قریب ان کے مجسمے پر سرکاری ت
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے مہاپرینیروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے مہاپرینروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیاپٹنہ، 6 دسمبر (ہ س)۔ بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مہاپرینرون دیوس کے موقع پر ہفتہ کے روز پٹنہ ہائی کورٹ کے قریب ان کے مجسمے پر سرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مجسمہ پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، بہار قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر پریم کمار، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، رکن پارلیمنٹ سنجے کمار جھا کے علاوہ کئی دیگر عوامی نمائندے، سماجی تنظیم کے نمائندے اور سیاسی کارکنان موجود رہیں اور ان لوگوں نے خراج عقیدت پیش کیا۔پروگرام کے دوران محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے فنکاروں نے بابا صاحب کی زندگی کی کہانی، تحریک اور آئین کے مسودے میں ان کے تعاون پر مبنی گیت، بھجن، کیرتن اور بہار گیت پیش کئے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande