بہار ہوم گارڈ نے 79 واں یوم تاسیس منایا، مہمان خصوصی شوبھا آہوٹکر نے پریڈ کا معائنہ کیا
بہار ہوم گارڈ نے 79 واں یوم تاسیس منایا، مہمان خصوصی شوبھا آہوٹکر نے پریڈ کا معائنہ کیاپٹنہ، 6 دسمبر (ہ س)۔ بہار ہوم گارڈ کا 79 واں یوم تاسیس ہفتہ کے روز بڑے دھوم دھام سے منایا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی شوبھا اہوٹکر، ڈائرکٹر جنرل-کم-کمانڈر جنرل آ
بہار ہوم گارڈ نے 79 واں یوم تاسیس منایا، مہمان خصوصی شوبھا آہوٹکر نے پریڈ کا معائنہ کیا


بہار ہوم گارڈ نے 79 واں یوم تاسیس منایا، مہمان خصوصی شوبھا آہوٹکر نے پریڈ کا معائنہ کیاپٹنہ، 6 دسمبر (ہ س)۔ بہار ہوم گارڈ کا 79 واں یوم تاسیس ہفتہ کے روز بڑے دھوم دھام سے منایا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی شوبھا اہوٹکر، ڈائرکٹر جنرل-کم-کمانڈر جنرل آف ہوم گارڈ اینڈ فائر سرویس تھیں۔ انہوں نے سلامی لی اور مختلف دستوں کا معائنہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوبھا آہوٹکر نے کہا کہ ہوم گارڈ کے افسران اور اہلکار پہلے تربیت کی کمی کی وجہ سے کمتر سمجھے جاتے تھے لیکن اب بہتر تربیت کی بدولت ان کے کام کو سراہا جا رہا ہے۔فائر ڈپارٹمنٹ میں کی گئی بہتری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وشواسریہ بھون میں آگ لگنے کے دوران مناسب وسائل کی کمی محسوس کی گئی۔ اس تجربے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے محکمے کی جدید کاری کو منظوری دی، جس کے بعد سے محکمہ کو جدید وائرلیس سسٹم، فائر فائٹنگ گاڑیاں، اور دیگر ضروری آلات فراہم کیے گئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نے نئے تعینات ہونے والے ہوم گارڈز کو نظم و ضبط برقرار رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کور کے وقار کو برقرار رکھنا ہر ایک کا فرض ہے۔ انہوں نے اہلکاروں کے کام اور تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام پر یونین کے عہدیداروں نے ڈائریکٹر جنرل کا گلدستے سے استقبال کیا اور اظہار تشکر کیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande