
جموں, 5 دسمبر (ہ س)ضلع کٹھوعہ کے بنی بھنڈر سڑک پر جمعرات کی شام ایک افسوسناک حادثے میں باراتیوں کی کار گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ سرکاری حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم حالات میں پیش آیا۔ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے جب وہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری۔ حادثے میں راکیش کمار سکمہ گتّی، جیون سکنہ سٹنگ کوٹ اور وکی ولد کھیم راج موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
دو دیگر زخمیوں کی عمریں 22 سے 23 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر