انٹر اسکول ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ میں ایس ٹی ایس اسکول نے فتح حاصل کی
علی گڑھ, 5 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایس ٹی ایس اسکول نے انٹر اسکول ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول (بوائز) کو شکست دے دی۔ یہ ٹورنامنٹ یوم سرسید تقریب کے حصے کے طور پر
انٹر اسکول والی بال


علی گڑھ, 5 دسمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایس ٹی ایس اسکول نے انٹر اسکول ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول (بوائز) کو شکست دے دی۔ یہ ٹورنامنٹ یوم سرسید تقریب کے حصے کے طور پر اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول (بوائز) کی جانب سے منعقد کیا گیا۔

ایس ٹی ایس اسکول نے فائنل میچ میں مکمل غلبہ برقرار رکھتے ہوئے 25-21،25-19 اور 25-18 سے فتح حاصل کی۔ شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے فیض احمد کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میچ کی کمینٹری مطیع الرحمٰن نے کی۔

ٹورنامنٹ کے انعقاد میں مسٹر سردار حسین (والی بال کوچ، اے ایم یو)، شعیب خان، ناصح امام، مطیع الرحمٰن اور زین عبداللہ نے اہم کردار نبھایا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر اسفر علی خان، مہمان اعزازی ڈاکٹر جمیل احمد اور پروفیسر فاطمہ خان (جے این میڈیکل کالج) اور مہمان خاص محترمہ عزیزہ رضوی تھے۔ اے بی کے اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر ثمینہ نے پروگرام کی صدارت کی۔

پروفیسر اسفر علی خان نے شرکاء کے جذبے اور نظم و ضبط کو سراہا، جبکہ ڈاکٹر جمیل احمد اور پروفیسر فاطمہ خان نے کھیلوں کے فروغ اور ہمہ جہت ترقی میں اسکول کی کوششوں کی تعریف کی۔

ڈاکٹر ثمینہ نے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اعتماد اور کردار سازی میں کھیلوں کے مثبت اثرات پر زور دیا۔ اس موقع پر اساتذہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات بھی پیش کیے گئے۔ پروگرام کواسپورٹس کوآرڈینیٹر مسٹر رئیس احمد اور محترمہ ندا عثمانی نے مربوط کیا، جبکہ نظامت محترمہ غوثیہ اقبال نے کی۔ مس فرح نجم نے شکریہ ادا کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande