ایل جی نے آر وی ایس ،آئی گلوبل کے کارپوریٹ دفتر کا دورہ کیا۔
جموں, 5 دسمبر (ہ س)۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نروال جموں میں قائم آر وی ایس ،آئی گلوبل کے کارپوریٹ دفتر کا دورہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جدید ترین سہولیات سے آراستہ اس دفتر کا معائنہ کیا اور کمپنی کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا، جن
LG


جموں, 5 دسمبر (ہ س)۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نروال جموں میں قائم آر وی ایس ،آئی گلوبل کے کارپوریٹ دفتر کا دورہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جدید ترین سہولیات سے آراستہ اس دفتر کا معائنہ کیا اور کمپنی کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا، جن میں نیٹ ورک آپریشنز سینٹر اور سیکورٹی آپریشنز سینٹر شامل ہیں۔ اس دوران 24/7 عالمی مانیٹرنگ، سائبر سیکورٹی سسٹمز اور آئی ٹی آپریشنز کی لائیو پیشکش بھی دکھائی گئی، جسے ایل جی نے سراہتے ہوئے کمپنی کی صلاحیتوں کو قابل تعریف قرار دیا۔

گلوبل کمپنی اس وقت جموں میں 150 سے زائد ماہر آئی ٹی پروفیشنلز کو روزگار فراہم کر رہی ہے اور مینجڈ آئی ٹی سپورٹ، این او سی و ایس او سی آپریشنز، سائبر سیکورٹی، کلاؤڈ سولیوشنز اور بین الاقوامی کلائنٹس کے لیے مسلسل مانیٹرنگ جیسی خدمات فراہم کر رہی ہے۔

دورے کے موقع پر کمپنی کے دیرینہ پارٹنرز پر مشتمل برطانوی وفد بھی جموں میں موجود تھا، جس نے آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لینے، قیادت سے ملاقات کرنے اور مستقبل میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر جموں ڈاکٹر راکیش منہاس، ایس ایس پی جوگیندر سنگھ، ایس پی ساوتھ اجے شرما، ڈی آئی جی شیور کمار شرما، اپوزیشن لیڈر سنیل شرما، بی جے پی ترجمان گورو گپتا اور آر ٹی او جموں جَسمیت سنگھ سمیت دیگر افسران و معززین نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande