
چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری نے مڈ ڈےمیل و مایوس کن کارکردگی پر کاروائی کی
جموں، 5 دسمبر (ہ س)۔ چیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او) راجوری نے 200 اسکولوں کی جانچ کے دوران مڈ ڈے میل اسکیم میں سنگین بے ضابطگیوں اور تعلیمی کارکردگی میں کمی سامنے آنے پر محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
محکمہ کے مطابق 34 اسکولوں میں منظورہ مینو کے مطابق کھانا فراہم نہیں کیا گیا، جبکہ 11 اسکولوں کی تعلیمی کارکردگی انتہائی کمزور پائی گئی۔ ان میں سے 7 اسکول ایسے ہیں جہاں تعلیمی کارکردگی بھی خراب رہی اور مڈ ڈے میل قوانین کی بھی خلاف ورزی کی گئی، جبکہ 2 اسکولوں میں کھانا بالکل نہیں پکایا گیا۔
افسران نے بتایا کہ دو اساتذہ فرناز کوثر اور محمد الطاف کو حاضری درج کرنے کے بعد بغیر اطلاع اسکول چھوڑنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ 11 کمزور کارکردگی والے اسکولوں کے اساتذہ کی دسمبر کی تنخواہیں بہتری آنے تک روک دی گئی ہیں، جبکہ 34 اسکولوں کے عملے سے دو دن کے اندر تحریری وضاحت طلب کی گئی ہے۔ وضاحت نہ ملنے کی صورت میں مزید محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر