
دہرادون، 5 دسمبر (ہ س)۔
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے قومی شاہراہ 9 پر تحصیل براکوٹ (چمپاوات) میں بگدھرا کے قریب باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے پانچ لوگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے مہلوکین اور سوگوار خاندانوں کو اس انتہائی دکھ کی گھڑی کو برداشت کرنے کی طاقت کے لئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ انہوں نے حکام کو زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
قابل ذکر ہے کہ ضلع کے پاٹی بلاک علاقے سے واپسی کے دوران شادی کی بارات لے جانے والی بولیرو کار گہری کھائی میں گرنے سے پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے دو افراد ایک ہی خاندان کے تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ