دہلی میں کار تمل ناڈو پولیس کی بس سے ٹکرا گئی، دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی
نئی دہلی، 5 دسمبر (ہ س)۔ دہلی کے مغربی ضلع کے ہری نگر میں دہلی ہاٹ کے قریب جمعہ کی صبح تمل ناڈو پولیس کی ایک بس اور کار ٹکرانے کے بعد آگ کی زد میں آگئی۔ حادثے میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔ تاہم غنیمت یہ رہی کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ا
Fire accident


نئی دہلی، 5 دسمبر (ہ س)۔ دہلی کے مغربی ضلع کے ہری نگر میں دہلی ہاٹ کے قریب جمعہ کی صبح تمل ناڈو پولیس کی ایک بس اور کار ٹکرانے کے بعد آگ کی زد میں آگئی۔ حادثے میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔ تاہم غنیمت یہ رہی کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایک پولیس افسر کے مطابق، تقریباً 11:38 بجے، پولیس کنٹرول روم کو ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ سڑک پر بس میں آگ لگ گئی ہے۔ ہری نگر پولیس اسٹیشن کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور تمل ناڈو پولیس کی بس اور اس کے پیچھے آنے والی بلینو کار کو حادثے کا شکارہونے کے بعدجلی حالت میں کھڑی تھیں، دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بلینو کار نے بس کو پیچھے سے ٹکر ماری جس سے آگ لگ گئی۔ جائے وقوعہ پر کسی زخمی یا ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔ تحقیقات کے لیے فارینسک ٹیم اور کرائم سین ٹیم کو بلایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande