مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان جلد متوقع، ریاستی الیکشن کمیشن کی کمشنروں سے میٹنگ، تیاریوں کا جائزہ
مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان جلد متوقع، ریاستی الیکشن کمیشن کی کمشنروں سے میٹنگ، تیاریوں کا جائزہ ممبئی، 5 دسمبر (ہ س)۔ مہاراشٹر کے زیرِ التواء بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور غالب امکان ہے کہ ان انتخابات کا اعلان
Announcement of local body elections in Maharashtra expected soon


مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان جلد متوقع، ریاستی الیکشن کمیشن کی کمشنروں سے میٹنگ، تیاریوں کا جائزہ ممبئی، 5 دسمبر (ہ س)۔ مہاراشٹر کے زیرِ التواء بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور غالب امکان ہے کہ ان انتخابات کا اعلان دسمبر کے تیسرے ہفتے میں سامنے آئے گا۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے بدھ کی شام تمام میونسپل کمشنروں کے ساتھ آن لائن مشاورت کی، جس میں بیشتر افسران نے اپنی تیاریاں مکمل ہونے کا اطمینان ظاہر کیا۔میٹنگ کے دوران ریاستی الیکشن کمشنر دنیش واگھمارے اور سکریٹری سریش کاکانی نے ووٹر لسٹوں کی تیاری اور حتمی مراحل کا جائزہ لیا۔ کمیشن نے ووٹر لسٹیں 10 دسمبر تک جاری کرنے کی ہدایت کی تھی، مگر چند شہروں کے کمشنروں نے دو تا تین دن کی مزید مہلت کا مطالبہ کیا، جس سے الیکشن کمیشن نے اتفاق کر لیا ہے۔ اب 8 دسمبر کو تیاریوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔مہاراشٹر کی 29 میونسپل کارپوریشنیں برسوں سے انتخابات کی منتظر ہیں۔ کچھ کارپوریشنوں میں دو سال سے تو کچھ میں چار سال سے انتخابات منعقد نہیں ہو سکے۔ ریزرویشن سے متعلق قانونی مسائل تاخیر کی بڑی وجہ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے واضح طور پر حکم دیا ہے کہ ریاست میں تمام بلدیاتی انتخابات 31 جنوری 2026 تک مکمل کیے جائیں۔ ان حالات میں یہ انتخابات اب دسمبر 2025 کے اختتام یا جنوری 2026 میں کرائے جانے کا امکان ہے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande