
لکھنؤ، 31 دسمبر (ہ س)۔ سال کا آخری دن یعنی 31 دسمبر اتر پردیش کے محکمہ پولیس میں نوکریوں کی تیاری کرنے والے نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری لے کر آیا ہے۔ اتر پردیش پولیس ریکروٹمنٹ اینڈ پروموشن بورڈ نے بدھ کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کانسٹیبل سول پولیس اور اس کے مساوی آسامیوں کے لیے ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ-2025 کے تحت 32,679 آسامیوں پر بھرتی کے لیے بدھ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ امیدوار 31 دسمبر 2025 سے 30 جنوری 2026 تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
بورڈ نے لازمی قرار دیا ہے کہ امیدواروں کو درخواست دینے سے پہلے ون ٹائم رجسٹریشن (او ٹی آر) سسٹم کے ذریعے اندراج کرنا چاہیے۔ اس کے بغیر درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ امیدوار او ٹی آر رجسٹریشن اور آن لائن درخواست کے لیے بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ uppbpb.gov.in پر جا سکتے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی