
علی گڑھ،31 دسمبر (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کارڈیالوجی کے پروفیسر ملک محمد اظہرالدین کو یکم جنوری 2026 سے تین برس کی مدت کے لیے شعبہ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، نئی دہلی سے ڈی ایم کارڈیالوجی کی ڈگری حاصل کرنے والے پروفیسر اظہرالدین ایک ممتاز انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ ہیں اور پیچیدہ کورونری اور اسٹرکچرل ہارٹ انٹروینشنز میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اے ایم یو میں ڈی ایم کارڈیالوجی پروگرام کے آغاز میں اہم کردار ادا کیا، جو تعلیمی سیشن 2020–21 کے دوران شروع کیا گیا تھا۔
پروفیسر اظہرالدین نے تدریس، پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اور کلینیکل تحقیق کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انھوں نے متعدد تحقیقی مضامین تحریر کئے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر علمی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ایف اے سی سی) اور سوسائٹی فار کارڈیو واسکولر اینجیوگرافی اینڈ انٹروینشنز (ایف ایس سی اے آئی) کے فیلو بھی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ