
ممبئی ،
31 دسمبر(ہ س)۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے نئے
سال کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا سال مہاراشٹر کیلئے ترقی،
خوشحالی اور نئی پیش رفتوں کا سال ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ پرانے سال کو رخصت
کرتے ہوئے، برے واقعات بھلا کر اچھی یادوں سے ہمت و جذبہ لے کر نئے سال میں قدم
رکھنا چاہیے۔
فڑنویس
نے کہا کہ مہاراشٹر ہر میدان میں قائدانہ مقام رکھتا ہے اور یہ ترقی کا سفر یونہی
جاری رہے، اس کے لیے یکجہتی ضروری ہے۔ اس مٹی میں مشکلات سے لڑنے کی طاقت ہے، اس لیے
چیلنجز آئیں تو ان کا مقابلہ کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔
انہوں
نے کہا کہ سال نو نئی امیدیں، نئی توانائی اور عوامی تمناؤں کو تقویت دے گا۔ وزیر
اعلیٰ نے خواہش ظاہر کی کہ نیا برس صحت، خوشحالی، ترقی اور کامیابی سے بھرپور ہو
اور ریاست ہر میدان میں آگے بڑھے۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے