شیو سینا کے قدیم لیڈر پرکاش وانکر کے گھر نقب، 15.80 لاکھ روپے چوری
شولاپور،31 دسمبر(ہ س)۔ شولاپور میں شیو سینا کے رہنما پرکاش دامودر وانکر کے مکان سے پندرہ لاکھ اسی ہزار روپے نقد چوری ہونے کی واردات رونما ہوئی۔ وانکر خاندان دیگاؤں کے پاس واقع راجمودرا ریزیڈنسی میں رہائش پذیر ہے۔ تفصیلات کے
شیو سینا کے قدیم لیڈر پرکاش وانکر کے گھر نقب، 15.80 لاکھ روپے چوری


شولاپور،31 دسمبر(ہ س)۔

شولاپور میں شیو سینا کے رہنما پرکاش دامودر

وانکر کے مکان سے پندرہ لاکھ اسی ہزار روپے نقد چوری ہونے کی واردات رونما ہوئی۔

وانکر خاندان دیگاؤں کے پاس واقع راجمودرا ریزیڈنسی میں رہائش پذیر ہے۔ تفصیلات کے

مطابق، کسی نامعلوم فرد نے رات کی خاموشی میں گھر میں داخل ہو کر بیڈروم کی الماری

کھولی اور رقم لے کر فرار ہو گیا۔ رقم کا

پتہ اگلی صبح چلا جب گھر والوں نے الماری کھولی تو وہ خالی پائی گئی۔ اس کے بعد

پرکاش وانکر نے سلگر وسٹی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی، جس پر پولیس نے

نامعلوم ملزم کے خلاف کیس قائم کرلیا ہے۔

پرکاش

وانکر شیو سینا کے تجربہ کار لیڈر اور ضلع پرمکھ گنیش وانکر کے والد ہیں۔ انتخابی

موقع پر اتنی بڑی نقد رقم گھر میں رکھنے اور اس کے چوری ہونے پر علاقے میں بحث و

تشویش پھیل گئی ہے۔ پولیس انسپکٹر کتول اس واقعہ کی جانچ میں مصروف ہیں۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande