کٹھوعہ پولیس نے سال 2025 میں دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف موثر حکمت عملی اپنائی ۔ایس ایس پی
جموں, 31 دسمبر (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ میں دہشت گردی سے وابستہ نیٹ ورکس کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سال 2025 کے دوران 39 اوور گراؤنڈ ورکرز (او جی ڈبلیوز) کی نشاندہی کی، جن میں سے 18 کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمات درج کی
Jk police


جموں, 31 دسمبر (ہ س)۔

ضلع کٹھوعہ میں دہشت گردی سے وابستہ نیٹ ورکس کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سال 2025 کے دوران 39 اوور گراؤنڈ ورکرز (او جی ڈبلیوز) کی نشاندہی کی، جن میں سے 18 کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما نے بتایا کہ سال 2025 کے دوران ضلع میں دہشت گردی سے متعلق چار مقدمات درج ہوئے، جن کے تحت سات افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ دو دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ ضلع میں دہشت گردی سے جڑے نیٹ ورکس کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن عمل میں لایا گیا ہے۔

موہیتا شرما نے بتایا کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ایک ڈرون کے ذریعے منشیات گرانے کے معاملے میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی، جس کے دوران 447 گرام ممنوعہ نشہ آور مادہ برآمد کیا گیا اور اب تک آٹھ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

سائبر جرائم کے حوالے سے ایس ایس پی نے کہا کہ کٹھوعہ پولیس نے تقریباً چار کروڑ روپے کی رقم برآمد کر کے متاثرہ شکایت کنندگان کے حوالے کی۔ اس کے علاوہ ضلع میں سیلاب کے دوران دیگر ایجنسیوں کے تعاون سے 263 افراد کو بحفاظت نکالا گیا۔آئندہ ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے ایس ایس پی شرما نے کہا کہ سال 2026 کو پولیس کی جانب سے ’ٹیکنالوجی کا سال‘ کے طور پر منایا جائے گا، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے جرائم کی تفتیش اور انکشاف کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ نئے سال کی تقریبات کے پیش نظر 31 دسمبر کو الرٹ جاری کیا گیا ہے اور عوام سے امن و امان برقرار رکھنے اور پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande