شعبہ صیدلہ کے زیر اہتمام فارماکوویجیلنس پر سی ایم ای منعقد
علی گڑھ, 31 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ صیدلہ، فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے تحت قائم پیریفرل فارماکوویجیلنس سینٹر نے یو جی سی–ایم ایم ٹی ٹی سی کے احاطے میں آیوروید، سدھا، یونانی اور ہومیوپیتھک ادویات کی فارماکوویجیلنس کے موضوع پر
قاضی زید احمد خطاب کرتے ہوئے


علی گڑھ, 31 دسمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ صیدلہ، فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے تحت قائم پیریفرل فارماکوویجیلنس سینٹر نے یو جی سی–ایم ایم ٹی ٹی سی کے احاطے میں آیوروید، سدھا، یونانی اور ہومیوپیتھک ادویات کی فارماکوویجیلنس کے موضوع پر ایک روزہ کنٹینیونگ میڈیکل ایجوکیشن (سی ایم ای) پروگرام کا انعقاد کیا، جس کا مقصد صحت کے شعبے سے وابستہ افراد میں مضر ادویاتی اثرات (اے ڈی آر) کی رپورٹنگ کے حوالے سے آگہی پیدا کرنا اور آیوروید، سدھا، یونانی اور ہومیوپیتھی ادویات کے لیے حفاظتی نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانا تھا۔ اس پروگرام میں اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ نے شرکت کی۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت پروفیسر تاج الدین نے کی۔ پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن بطور مہمانِ اعزازی شریک ہوئے، جبکہ لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ (رامپور، اتر پردیش) جناب محب اللہ ندوی نے مہمان خصوصی تھے۔ مقررین نے مریضوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مضر ادویاتی اثرات کی رپورٹنگ اور سخت ضابطہ جاتی پابندیوں کی قومی اہمیت پر زور دیا۔

سی ایم ای پروگرام کی ایک نمایاں خصوصیت پوسٹر پرزنٹیشن سیشن تھا، جس میں 26 شرکاء نے اپنی تحقیقی کاوشیں پیش کیں۔ فارماکوویجیلنس کے شعبے میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

تکنیکی سیشن میں مہمان مقررین کے لیکچرز شامل تھے، جن میں ڈاکٹر مصباح الدین اظہر، ریسرچ آفیسر، ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، اے ایم یو، علی گڑھ اور ڈاکٹر غالب، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، وزارتِ آیوش، نئی دہلی نے ادویات میں فارماکوویجیلنس کے چیلنجوں پر گفتگو کی۔ پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن، چیئرمین، شعبہ فارماکولوجی، اے ایم یو نے بہتر حفاظتی نگرانی کے لیے جدید فارماکولوجی اور روایتی طریقہ علاج کے امتزاج پر روشنی ڈالی۔

اختتامی اجلاس میں شعبہ معالجات کے پروفیسر تنزیل احمد نے بطور مہمانِ اعزازی شرکت کی، جبکہ فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے سابق ڈین پروفیسر محمد محی الحق صدیقی مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر عزیز الرحمٰن نے افتتاحی اور اختتامی دونوں نشستوں میں اظہارِ تشکر کیا۔

پروگرام کے سرپرست پروفیسر سید محمد صفدر اشرف، ڈین، فیکلٹی آف یونانی میڈیسن تھے، جبکہ پروفیسر بدرالدجیٰ خان، پرنسپل، اجمل خاں طبیہ کالج شریک سرپرست تھے۔ سی ایم ای کو ڈاکٹر قاضی زید احمد نے مربوط کیا، جبکہ ڈاکٹر عزیز الرحمٰن، آرگنائزنگ سکریٹری اور ڈاکٹر ہدیٰ نفیس شریک آرگنائزنگ سکریٹری تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande