اجمل خاں طبیہ کالج میں”بزمِ طرب“ کے عنوان سے سلور جوبلی ری یونین تقریب کا اہتمام
علی گڑھ, 31 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے اجمل خاں طبیہ کالج کے بی یو ایم ایس بیچ 2000 کے سابق طلبہ نے اپنی سلور جوبلی ری یونین تقریب ”بزمِ طرب“ کے عنوان سے منائی، جس میں پچیس برسوں پر محیط مشترکہ تعلیمی زندگی او
پروفیسر محمد ادریس


علی گڑھ, 31 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے اجمل خاں طبیہ کالج کے بی یو ایم ایس بیچ 2000 کے سابق طلبہ نے اپنی سلور جوبلی ری یونین تقریب ”بزمِ طرب“ کے عنوان سے منائی، جس میں پچیس برسوں پر محیط مشترکہ تعلیمی زندگی اور پیشہ ورانہ رفاقت کا جشن منایا گیا۔ دو روزہ پروگرام 27 اور 28 دسمبر کو اجمل خاں طبیہ کالج میں منعقد ہوا، جو نہ صرف سابق طلبہ کی باہمی رفاقت کا مظہر تھا بلکہ اس ادارے کو خراجِ تحسین بھی تھا جس نے ان کے کریئر کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے کی۔ اجمل خاں طبیہ کالج کے سابق طالب علم اور گورنمنٹ آف این سی ٹی دہلی کے آیورویدک و یونانی طبیہ کالج، قرول باغ، نئی دہلی کے سابق پرنسپل پروفیسر محمد ادریس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے سابق ڈین پروفیسر تاج الدین مہمانِ اعزازی تھے۔ پروفیسر محمد گلریز نے اپنے خطاب میں سابق طلبہ کو اے ایم یو کا لازمی حصہ قرار دیا اور ان سے یونیورسٹی کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی اپیل کی۔ فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے ڈین پروفیسر سید محمد صفدر اشرف اور اجمل خاں طبیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر بدرالدجیٰ خان نے سابق طلبہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور سابق طلبہ کے ساتھ رابطے اور تعاون کے مختلف امکانات پر روشنی ڈالی۔ آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹرسنبل رحمان نے مہمانوں، موجودہ و سابق اساتذہ اور بی یو ایم ایس 2000 بیچ کے سابق طلبہ کا استقبال کیا اور مرحوم اساتذہ کو بھی یاد کیا اور انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ معزز شخصیات نے اپنے خطاب میں یونیورسٹی کی ترقی اور استحکام میں سابق طلبہ کے اہم کردار پر زور دیا۔ بعد ازاں سابق طلبہ نے اپنی مادرِ علمی اور یونیورسٹی کے دیگر نمایاں مقامات کا دورہ کیا اور اپنے طالب علمی کے ایام کی یادیں تازہ کیں۔ شام کو غزل کی محفل منعقد کی گئی، جس کے بعد کالج لان میں عشائیہ میں سبھی نے شرکت کی۔ اس ری یونین میں کشمیر، کرناٹک اور بہار سمیت ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 51 سابق طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ اس موقع پر ممتاز اساتذہ بشمول پروفیسر نعیم احمد خان، پروفیسر عبد اللطیف، پروفیسر ایم ایم ایچ صدیقی اور پروفیسر ایف ایس شیرانی اور سابق طالب علم ڈاکٹر محمد زبیر نے بھی خطاب کیا اور اپنے تاثرات پیش کیے۔ ڈاکٹر فیضانِ الٰہی نے اظہارِ تشکر کیا، جبکہ ڈاکٹر ارشد جمال، ڈاکٹر غزالہ رحمان اور ڈاکٹر تنویر فاطمہ نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

تقریبات کا سلسلہ 28 دسمبر کو ”بزمِ طرب – فیملی فن فیسٹا“ کے ساتھ جاری رہا، جس میں بیچ کے ساتھیوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔ اختتام اجمل خاں طبیہ کالج لان میں ظہرانے کے ساتھ ہوا۔ سلور جوبلی ایلومنائی میٹ کے کامیاب انعقاد میں ڈاکٹر عزیز الرحمٰن (شریک آرگنائزنگ سکریٹری)، ڈاکٹر محمد شعیب (کنوینر) اور ڈاکٹر ایس ایم علیم (خازن) نے نمایاں کردار ادا کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande