
علی گڑھ, 31 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے یونیورسٹی کے تمام اراکین کو ایک صحت مند اور خوش حال نئے سال کی پرخلوص مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اے ایم یو برادری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’میں نئے سال میں دل کی گہرائیوں سے آپ سب کی صحت، خوشی اور کامیابی کے لئے دعائیں کرتی ہوں۔ یہ وقت اپنی کامیابیوں پر غور کرنے اور آنے والے مواقع کو نئی توانائی اور عزم کے ساتھ اپنانے کا ہے“۔ یونیورسٹی برادری کے تعاون اور خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، جس نے یونیورسٹی کو این آئی آر ایف رینکنگ کے مطابق ایک اعلیٰ مقام تک پہنچانے میں مدد کی، پروفیسر خاتون نے کہا ”سال 2026 ہمارے لیے بڑے مواقع کا حامل ہے، ہم ایک کمیونٹی کے طور پر معیار و جدت کے حصول اور سبھی کی شمولیت کے لئے متحد رہیں گے۔ آئیے، ہم علم کے حصول کے لیے کوشاں رہیں، اشتراک و تعاون کو فروغ دیں، اور معاشرے پر مثبت اثر ڈالیں“۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ