اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی طرف سے اسکول کے لیے ڈیسک فراہم کیے گئے
جموں،30 دسمبر(ہ س)۔ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کارڈز اینڈ پیمنٹ سروسز لمیٹڈ کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) اقدام کے تحت، ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کے اشتراک سے تیار کردہ ری سائیکل شدہ ا
State Bank


جموں،30 دسمبر(ہ س)۔

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کارڈز اینڈ پیمنٹ سروسز لمیٹڈ کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) اقدام کے تحت، ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کے اشتراک سے تیار کردہ ری سائیکل شدہ اسکولی ڈیسکوں کو باضابطہ طور پر روانہ کیا۔

یہ ماحول دوست اسکولی ڈیسک گورنمنٹ گرلز ہائر اسیکنڈری اسکول بھدرواہ کے لیے بھیجے گئے ہیں، جس کا مقصد تعلیمی اداروں کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانا اور طلبہ میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے اس اقدام کو تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ ماحول دوستی کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا۔ڈی سی ڈوڈہ نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے سی ایس آر کے تحت فلاحی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ دیہی علاقوں میں اسکولوں میں بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande