ناندیڑ میں خوفناک حادثہ— جیپ بے قابو، تین بائیک کو روندا، پانچ شدید زخمی
ناندیڑ ، 30 دسمبر(ہ س)۔ تیرپتی کے درشن سے واپس لوٹ رہی جیپ ناندیڑ-حیدرآباد ہائی وے پر واقع واکا فاتا اسپیڈ بریکر سے ٹکرا کر بے قابو ہوگئی اور سامنے چل رہی تین موٹر سائیکلوں کو زور دار ٹکر مار دی۔ واقعہ میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگ
MAHA ACCIDENT NANDED FIVE SERIOUSLY INJURED


ناندیڑ ، 30 دسمبر(ہ س)۔ تیرپتی کے درشن سے واپس لوٹ رہی جیپ ناندیڑ-حیدرآباد

ہائی وے پر واقع واکا فاتا اسپیڈ بریکر سے ٹکرا کر بے قابو ہوگئی اور سامنے چل رہی

تین موٹر سائیکلوں کو زور دار ٹکر مار دی۔ واقعہ میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے

جنہیں فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں مجاہد غلام شیخ (22) شامل

ہیں ، دونوں زخمی رحمت نگر ناندیڑ کے رہائشی ہیں، ہنومنت مانک راؤ ریواپوار (45، دیگلور)،

شنکر بھمنّا بودلواڈ (دیگلور)، اور اویناش شیشی راؤ کامبلے (35، کھرب کھنڈگاؤں،

تعلقہ مکھڑ)۔ حادثہ اس وقت ہوا جب تیرپتی سے واپس آتی جیپ جالنہ کی سمت جا رہی تھی۔

واقعہ

کے بعد کچھ وقت کیلئے ٹریفک جام رہا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پولیس نے

موقع پر جا کر معائنہ کیا اور قانونی کاروائی شروع کر دی۔ زخمیوں کا علاج ناندیڑ

کے اسپتالوں میں جاری ہے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande