ڈاکٹر محمد فرحان فاضلی نے سعودی عرب میں بین الاقوامی کانفرنس میں تحقیقی مقالہ پیش کیا
علی گڑھ, 30 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے شعبہ آرکیٹیکچر میں پروفیسر اور ہیریٹیج سیل کے کنوینر ڈاکٹر محمد فرحان فاضلی نے کنگ خالد یونیورسٹی، سعودی عرب میں پائیدار توانائی اور ماحولیاتی حل پر مب
ڈاکٹر محمد فرحان فاضلی


علی گڑھ, 30 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے شعبہ آرکیٹیکچر میں پروفیسر اور ہیریٹیج سیل کے کنوینر ڈاکٹر محمد فرحان فاضلی نے کنگ خالد یونیورسٹی، سعودی عرب میں پائیدار توانائی اور ماحولیاتی حل پر مبنی ایک بین الاقوامی علمی کانفرنس (ایس ای ای ایس سی 2025) میں تحقیقی مقالہ پیش کیا، جس میں انہوں نے پائیدار ترقی اور ماحولیاتی منصوبہ بندی میں لینڈاسکیپ ویلیوز کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ یہ مقالہ ڈاکٹر محمد فرحان فضلی اور ان کے ریسرچ اسکالر ابھیشیک بھاردواج نے مشترکہ طور پر تحریر کیا، جسے کانفرنس کے دوران بین الاقوامی علمی برادری کی جانب سے مثبت پذیرائی حاصل ہوئی۔ اسے ایک معروف جریدے میں شائع کیا جائے گا۔ بین الاقوامی کانفرنس میں ڈاکٹر فاضلی کی شرکت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی علمی سرگرمیوں اور آرکیٹیکچر، ہیریٹیج کنزرویشن اور پائیداری کے شعبوں میں اس کی خدمات کی عکاس ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande