سوپور میں نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا
سرینگر، 30 دسمبر (ہ س): شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں فروٹ منڈی میں ایک نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت ماجد مشتاق کے طور پر کی گئی ہے جو مازبگ، سوپور کا رہنے والا ہے جو اس وقت فروٹ منڈ
سوپور میں نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا


سرینگر، 30 دسمبر (ہ س): شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں فروٹ منڈی میں ایک نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت ماجد مشتاق کے طور پر کی گئی ہے جو مازبگ، سوپور کا رہنے والا ہے جو اس وقت فروٹ منڈی مسجد سوپور میں مقیم تھا۔ اس کی عمر تقریباً 20 سال تھی۔ فروٹ منڈی کے اندر لاش دیکھی گئی جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے منتقل کیا۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے موت کی اصل وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande